ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے اچھا پرفارم کرنا ہو گا۔ مصباح الحق

misbah

misbah

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کا اچھا پرفارم کرنا ضروری ہو گا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ انگلش ٹیم کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح اب پرانی بات ہوچکی ہے۔ ون ڈے سیریز مختلف ثابت ہو گی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر انگلینڈ کی شکست کا یہ مطلب نہیں کہ انھیں آسان حریف سمجھا جائے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے دبا میں آئے بغیر اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔