ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Women's Cricket Pakistan

Women’s Cricket Pakistan

ویمنز ورلڈ کپ(جیوڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ساتویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ کپتان متھالی راج نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ پاکستان نے بھارت کو میچ جیت کیلئے193رنز کا ہدف دیا تھا جو اس سے 46 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کٹک میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور صرف 6 رنز کے مجموعی اسکور پر ناہیدہ خان 2 رنز بناکر گوسوامی کی گیند پر وکٹ کیپر نائیک کو کیچ دے بیٹھیں۔ ایک موقع پرصرف60 رنز پر پاکستان کی 4 وکٹیں گرچکی تھی تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں نین عابدی اور ندا ڈار نے80رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔نین عابدی58 رنز بناکر آٹ ہوئیں۔ ندا ڈار نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر192 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے نرنجانا نے 3 ، گوسوامی نے 2 اور بشت نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 46 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ کپتان متھالی راج نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی۔