وینزویلا : انتخابی مہم میں صدر شاویز کا گانا اور رقص

President Chavez

President Chavez

وینزویلا (جیوڈیسک) وینزویلا میں انتخابی مہم جاری ہے جس کے دوران صدر ہیوگو شاویز نے اپنے ووٹرز کے لئے گانا گایا اور رقص کیا۔وینزویلا کے شمالی شہربرکیواسمیٹومیں اٹھاون سالہ صدرہیوگو شاویز انتخابی مہم کے دوران ایک کھلے ٹرک پر سوار ہزاروں حامیوں کے درمیان پہنچ گئے۔ اسٹیج پر پہنچ کر انہوں نے گانا بھی گایا اور رقص بھی کیا،جس نے ان کے حامیوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔

صدر شاویز کا کہنا تھا کہ ان کے لئے ایک ووٹ بھی قیمتی ہے۔ وینزویلا میں اتوار کو صدارتی انتخابات کے پولنگ ہوگی۔