وینزویلا کے صدرشاویز کی فیڈرل کا سترو سے ملاقات

hugo chavez

hugo chavez

وینزویلا : (جیو ڈیسک)وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے آپریشن کے بعد صحت یابی پر انقلابی رہنما فیڈرل کاسترو سے ملاقات کی۔

وینزویلا اورکیوبا دوست ممالک ہیں،ہوگوشاویز کاکیوبا کے دارلحکومت ہوانا کی اسپتال میں گزشتہ ہفتے رسولی کا آپریشن ہوا۔جس میں صحت یابی کے بعد انہوں نے کیوبا کے  انقلابی رہنما اور سابق صدرفیڈرل کاسترو سے دوگھنٹے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرکیوبا کے موجودہ صدر رال کاسترو بھی موجود تھے۔