ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں بھرپور فائٹ کریں گے۔ مہیلا جے وردنے

Mahela Jayawardene

Mahela Jayawardene

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیلا جے وردنے کا کہنا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھرپور فائٹ کریں گے۔ جے وردنے کو تلکارتنے دلشان کے مستعفی ہونے پر دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
کولمبو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے وردنے نے کہا کہ بلاشبہ ہماری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں جدوجہد کررہی ہے لیکن ون ڈے کرکٹ الگ طرز کا کھیل ہے جس میں سری لنکا کی کارکردگی ہمیشہ عمدہ رہی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا دنیا کی دوبہترین ٹیمیں ہیں لیکن ہم نے انکو ہمیشہ بھرپور فائٹ دی ہے۔ بھارت سے ہم نے ورلڈکپ فائنل کھیلا تھا اور آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں بھی زبردست مقابلہ ہواتھا۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے وہ پرستاروں کو مایوس نہیں کریں گے۔