ٹورڈی عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سپین کے جو کیم نے جیت لیا

Tour De Oman Cycling Race

Tour De Oman Cycling Race

مسقط(جیوڈیسک)ٹورڈی عمان سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ سپین کے جو کیم روڈ ریگرز نے جیت لیا۔ورلڈ سائیکلنگ ٹور کے اہم ایونٹ ٹور ڈی عمان سائیکلنگ ریس کا چوتھا مرحلہ شروع ہوا تو چونسٹھ سائیکل سواروں نے کامیابی کے حصول کے لیے مقابلے کا آغاز کیا۔

صامیل سے جبل آل اخدار تک ایک سو تینتالیس کلو میٹر طویل فاصلہ پہاڑی راستوں پر مشتمل تھا جو سائیکلسٹوں کے لیے کوہ ہمالیہ سر کرنے کے مترادف تھا۔