ٹھٹہ : زائرین کی کشتی ڈوب گئی،تیس لاپتہ

boat

boat

ٹھٹہ : (جیو ڈیسک) ٹھٹہ کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے تیس سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔ تین لاشیں اور آٹھ افراد کو بے ہوشی حالت میں نکال لیا گیا باقی کی تلاش جاری ہے۔

ٹھٹہ کی تحصیل گھوڑا باری کے علاقے دانداری کے رہائشی تیس سے زائد زائرین کشتی میں شاہ بندر جارہے تھے جہاں انہوں نے بزرگ اللہ ڈنو منڈرو کے مزار کی زیارت کرنا تھی۔ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے کشتی کچھ ہی دیر میں اپنا توازن کھو بیٹھی اور سمندر میں الٹ گئی۔ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں پانی کی گہرائی تیس فٹ بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی غوطہ خوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاپتہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی سی او ٹھٹہ ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کے مطابق چند افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ صوبائی مشیر اعجاز شاہ شیرازی نے بھی ساحل پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔