ٹینس: اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں نئی تاریخ رقم کردی

aisam ul haq

aisam ul haq

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اعصام الحق ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔
میلبرن میں جاری گرینڈسلیم مکسڈ ڈبلز میں جمہوریہ چیک کی ایندریا ہلوکووا کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ہلوکووا نے اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ پاک،چیک پیئر نے سربیا کی یلینا ینکووچ اور آسٹریلوی برنارڈ ٹومک کو چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے شکست دی۔ فائنل میں رسائی کیلئے اعصام، ہلوکووا کا مقابلہ اطالوی جوڑی ڈینیئل بارن سیلی اور رابرٹا ونسی سے ہوگا۔