ٹی ٹونٹی : شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

Omar Akmal

Omar Akmal

کولمبو( جیو ڈیسک ) ورلڈ ٹی20 سپر ایٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دیدی، عمر گل نے جارحانہ 32 اور عمر اکمل نے ناٹ آوٹ 43 رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگ کا آغاز بہت اچھا تھا مگر عمران نذیر کے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہونے کیبعد کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقہ کے باؤلرز کو سمجھ نہ سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔

شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن عمر اکمل نے وکٹ کو سنبھالے رکھا اور عمر گل نے آتے ہی اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے ہارے ہوئے میچ کو پاکستان کے ہاتھوں میں دیدیا۔

عمر گل 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ عمر اکمل 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عمر گل میچ آف دی میچ قرار پائے۔