پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی سے بابر اعوان کی رکنیت ختم

babar awan

babar awan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے قومی سلامتی سے سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔

بابر اعوان کی جگہ پیپلز پارٹی کے سینیئر لیڈر قمر زمان کائرہ کو رکن مقرر کیا گیا ہے ۔ سینیٹ سکیرٹریٹ کے ذرائع نے اس تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس متعلق نوٹی فکیشن پیر کو جاری کر دیا جائے گا۔