پاکسانی فلم میکر شرمین نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

Sharmeen

Sharmeen

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ ڈاکیومنٹری فلم میکر شرمین عبید چنائے نے اپنی شارٹ ڈاکیومنٹری دی سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی کیٹیگری میں کسی فلم کو یہ پہلا آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ شرمین عبید چنائے کی فلم کا موضوع تیزاب سے جھلسنے والی خواتین تھیں۔ انھوں نے آسکر وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کو فلم کے لیئے کام کرنے والوں کے نام کرتی ہوں۔

فلم سیونگ فیس دو ہزار گیارہ میں بنائی گئی تھی۔ شرمین عبید چنائے اس سے قبل طالبان کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری پر ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں لیکن آسکر کے لیئے پہلی بار نامزد ہوئی تھیں۔