پاکستان،افغانستان کے متعلق رپورٹ کانگریس میں پیش

us house

us house

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے متعلق رپورٹ کانگریس میں پیش کردی، ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کی معاشی مدد جاری رکھی جائے۔ پاکستان اور افغانستان میں امریکی سویلین کی تعداد میں اضافے اور امن و استحکام کیلئے کوششوں کے متعلق کانگریس میں پیش کی گئی
رپورٹ میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ کیلری۔لوگر بل کے تحت پاکستان اور افغانستان میں مصالحت کے عمل کے ذریعے خطے میں استحکام لایا جاسکتاہے۔ اور امریکی مفادات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ ہیلری نے ارکان کانگریس کو بتایا کہ افغانستان میں فوج کی تعداد میں اضافے سے القاعدہ اور طالبان کو شکست دینے کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ معاشی مدد سے نہ افغانستان کے تمام مسائل ہونگے نہ ہی پاکستان کے تمام چیلنجز ختم ہونگے۔ تاہم اس سے عسکریت پسندی کی حمایت ختم ہوگی۔