پاکستان،امریکا میں انٹیلی جنس شیئرنگ جاری،غیرملکی ایجنسی

pak us

pak us

تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پاکستان اور امریکا میں انٹیلی معلومات کا تبادلہ جاری ہے ۔ غیرملکی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ دس جنوری کا میران شاہ ڈرون حملہ معلومات کے تبادلے کے بعد کیا گیا۔
رائٹرز کے مطابق قبائلی علاقوں میں پاکستانی سیکورٹی اور امریکی ذرائع نے بتایا کہ آٹھ ہفتے کے بعد میران شاہ میں کیاجانے والا ڈرون حملہ معلومات کے تبادلے کیبعد ہوا تھا۔ امریکی حکام کے مطابق اس حملے میں القاعدہ کے بین الاقوامی آپریشنز کا منصوبہ ساز اسلم اعوان مارا گیا ۔ بارہ جنوری کا ڈرون حملہ بھی پاکستانی ایجنسیوں سے انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد کیا گیا تھا۔