پاکستانی انٹیلی جنس نیالقاعدہ کیخلاف تعاون بڑھادیا،جیمزکلیپر

James Clapper

James Clapper

امریکہ کے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جیمز کلیپر نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی نے القاعدہ کیخلاف سی آئی اے سے تعاون بڑھادیا ہے۔ سی آئی اے کی درخواست پر القاعدہ کے اہم رہنما سمیت پانچ ارکان کو گرفتار کیا گیا اور ان سے تفتیش کی بھی اجازت دی گئی۔ امریکی نیوزایجنسی کے مطابق جم کلیپر نے کہا کہ اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کے بعد دونوں ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کی ملاقاتوں کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی تعاون کر رہی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کی درخواست پر حال ہی میں پاکستان میں القاعدہ کے متعدد ارکان گرفتار کئے گئے ہیں اور گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے سی آئی اے کو اجازت دی گئی۔ پاکستان کی طرف سے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے روکنے کا مطالبہ بھی ترک کردیا گیا ہے۔