پاکستانی ریاست کو کوئی خطرہ نہیں، ملک کے موجودہ بحرانوں کا حل صرف اور صرف مقررہ وقت پر انتخابات

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

پیرس (بیورو رپورٹ)پاکستانی ریاست کو کوئی خطرہ نہیں،ملک کے موجودہ بحرانوں کا حل صرف اور صرف مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد ہے۔ملک بچانے کیلئے الیکشن ناگزیر ہیںہ م نواز شریف کو لائیں گے اور خوشحال پاکستان بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام ملک افضال اعوان کے ڈیرے پر میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بزرگ لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض پاپا ،راجہ منظور جنجوعہ،چوہدری تاج دین،راحیل بٹ،شیخ وسیم اکرم ،راجہ سلطان محمود اور دیگر کارکنوں نے کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نئے انتخابات کی اشد ضرورت ہے اگر کسی نے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی تو اس کا ڈٹ کر مقابلا کیا جائیگا۔

ریاست کومنصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے مضبوط کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ دوسرے تمام طریقے افرتفری کا باعث ہوں گے۔پاکستان میں اسلام اوراحتساب کے نعروں کے ساتھ ضیا الحق اور مشرف جیسے لیڈر آئے اور ملک کو برباد کرکے چلے گئے۔اب قوم کوئی نیا شوشہ قبول نہیں کرے گی اورقوم کا مطالبہ ہے کہ صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں ۔ہم ٹیکنو کریٹس کی حکومت کے مفروضوں کو مسترد کرتے ہیں ایسا عمل ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔انتخابات کے بروقت انعقاد سے ملک مضبوط ہوگا اور الیکشن کے التوا سے بدامنی ،افراتفری پھیلے گی اور ملک غیر مستحکم ہوگا۔ مقررین نے مذید کہا کہ میاں محمد نوازشریف ملک کے سب سے مقبول لیڈر اور مسلم لیگ سب سے مقبو ل پارٹی بن چکی ہے۔ہم نوازشریف کو وزیراعظم بنوائیں گے اس راستے کی تمام رکاوٹوں کو عبور کریں گے۔ ہم شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہم مولانا طاہر القادری کے الیکشن ملتوی کرانے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

پیرس میں منعقدہ اس تقریب میں سیکڑوں مسلم لیگی رہنما اور کارکنوں نے شرکت جن میں سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ علی اصغر،سبط مزمل،ملک انصر خان ،راجہ ذوالفقار عباسی،ملک عابد،ملک افضال،راجہ ثاقب رحمن،ملک طیب اقبال،ملک امجد،چوہدری نوید،چوہدری افراسیاف ،حاجی حسن اختر اور دیگر شامل تھے۔