پاکستانی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

PIA

PIA

اسلام آباد : جدہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر کے سبب وہاں پھنسے ہوئے 132 پاکستانی مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔ ان مسافروں کو 27 اگست کو پاکستان آناتھا۔ تاہم پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے یہ لوگ جدہ میں چار دن تک پھنسے رہے۔ رات گئے یہ132 مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
مسافروں کے مطابق جدہ میں انہیں ائر لائن نے رہائش فراہم کی تھی لیکن پاکستان روانگی سے پہلے سولہ گھنٹے تک انہیں جدہ ایر پورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔ اسلام آباد ایر پورٹ پر مسافروں اور ان کے رشتے داروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بھی لگائے