پاکستانی ویمن ٹیم نے بھارت کو ایک رن سے شکست دیدی

Pakistan defeat india

Pakistan defeat india

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی (جیوڈیسک) ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رن سے شکست دیدی، بھارتی ٹیم پاکستان کے 98 رنز کے جواب میں صرف 97 رنز ہی بنا سکی۔سری لنکا میں جاری ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثنا میر 26 جبکہ نین عابدی 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارت کی جانب سے گوسوامی، آر کے پروین اور اے اے پٹیل نے تین، تین کھلاڑیوں جبکہ این نیرانجنا نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستانی ویمن ٹیم نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسان ہدف بھی بھارتی ٹیم کیلئے مشکل بنا دیا۔ پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 3، بسمہ معروف نے 2 جبکہ قنیطہ جلیل اور ثنا میر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔