پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کی آج رہائی کا امکان

khalil chisthi

khalil chisthi

پاکستان : (جیو ڈیسک)پاکستانی بزرگ سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کو آج اجمیر جیل سے رہا کئے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر چشتی کو رہائی سے قبل اجمیر کے سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کے روز ڈاکٹر چشتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈاکٹر چشتی کوانیس سو بانوے میں دورہ بھارت کے دوران ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔