پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے

Pakistan IMF

Pakistan IMF

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی صورت حال پر بات چیت آج اسلام آباد میں ہو گی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے کا نیا پروگرام لینے کا تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ سلیم مانڈوی والا نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد ڈائریکٹر جیفری فرینک کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ جس کا مقصد پوسٹ پروگرام کا ریویو ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کا نیا پروگرام لینے کا کوئی بھی فیصلہ سیاسی سطح پر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں اقتصادی ٹیم حصہ لے گی۔ آئی ایم ایف کے وفد کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے متعلق ہونے والی پیش رفت، زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی اقتصادی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔