پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن عمل کے خواہاں ہیں، وکٹوریہ نولینڈ

Victoria Nuland

Victoria Nuland

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن عمل کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ لندن میں سہ فریقی مذاکرات امریکی کوششوں کا تسلسل ہے۔ گزشتہ ماہ صدر حامد کرزئی کے دورہ امریکا کے دوران انہوں نے صدر براک اوباما سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

امریکا افغان عوام کے زیر قیادت امن کی کوششوں کی تائید کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ نہیں بتا سکتے طالبان کیوں مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دے رہے۔