پاکستان اور بھارت مسائل بات چیت کے ذر یعے حل کریں، چین

China Flag

China Flag

چین(جیوڈیسک)چین نے امید ظاہرکی ہیکہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مناسب طور پر بات چیت کے ذریعے حل کریں گے۔ بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے بھارتی فوج کے ہاتھوں پاکستانی فوجی کی شہادت پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مناسب طورپرحل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اور بھارت کا پڑوسی اور دوست ہے، بیجنگ امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔