پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے

India Pakistan

India Pakistan

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج احمد آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ عمر اکمل اور ویرات کوہلی کوٹی ٹوئنٹی میچز میں اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے کا موقع میسر ہے۔

عمراکمل بنگلورکے پہلے میچ میں کوئی رن نہیں بناسکے اور کیریئر میں پانچویں بار صفر پر آوٹ ہوئے۔ایک اور صفر عمر اکمل کوچھ مرتبہ صفر پر آوٹ ہونے کے عالمی ریکارڈ میں چار کرکٹرز کا شریک بنادے گا۔

عمر اکمل عمدہ بیٹنگ سے زیرو سے ہیرو ہی نہیں اس سال کے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے دوہزار بارہ میں سب سے زیادہ چارسو باہتر رنز اسکور کئے ہیں۔ عمر اکمل چارسو اکتالیس اور بھارت کے ویراٹ کوہلی چار سو چوالیس رنز بناچکے ہیں۔ عمر اکمل بتیس اور ویراٹ کوہلی انتیس رنز اسکور کرکے سال کے کامیاب ترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔