پاکستان اور سری لنکا آج ابوظبی میں ٹی ٹوئنٹی کیلئے مدمقابل

Pak vs SriLanka

Pak vs SriLanka

پاکستان اور سری لنکا آج ابوظبی میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مد مقابل ہونگے۔چھ باہمی ٹی ٹوئنٹی میچز میں چار پاکستان اور دوسری لنکا نے جیتے ہیں۔
سری لنکا کیخلاف پاکستان کا بہترین ٹوٹل 189رنز سری لنکا کا بہترین مجموعہ نو وکٹ پر 156رنز شعیب ملک 184اورسنگاکارا135رنزبہترین بیٹسمین عمرگل نے 10اور شاہد آفریدی نے 9وکٹیں لیں عمرگل کی بہترین بولنگ 13رنز کے عوض  4 وکٹیں ہے۔
شعیب ملک ایک سوچوراسی،شاہد آفریدی ایک سوچھتیس،کمارسنگاکارا ایک سوپینتیس اور یونس خان ایک سو پچیس رنز بناکر باہمی مقابلوں کے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ سنگاکارا چونسٹھ اور شعیب ملک ستاون رنز کی انفرادی اننگز کھیل چکے ہیں۔ عمر گل دس، شاہد آفریدی نو، لاستھ مالنگاسات اور سعید اجمل پانچ وکٹیں لیکرکامیاب بولر ہیں۔