پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم دس روزہ دورے پرملائیشیا پہنچ گئی

hockey

hockey

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ملائشیا اور کوریا کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے کوالالمپور پہنچ گئی ہے۔ چودہ اپریل تک جاری رہنے والے دورے میں پاکستان ٹیم ملائیشیا جونیئرسے تین اور کورین ٹیم سے دو میچز کھیلے گی۔ کپتان مظہر عباس کی قیادت میں اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ہاکی ٹیم لاہور سے کوالالمپور روانہ ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مظہر عباس اور کوچ احمد عالم کا کہنا تھا کہ دورہ ملائیشیا کے دوران جونئیر ٹیم کی خامیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور کوریا مضبوط ٹیمیں ہیں اور ایشیا کپ سے قبل سیریز سے پاکستان جونیئر ٹیم کو فائدہ ہو گا۔