پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کی 52 کروڑ ڈالر ادا کرے گا

Ministry Of Finance Pakistan

Ministry Of Finance Pakistan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد فروری میں پاکستان کی جیب ہلکی ہو جائے گی، رواں ماہ آئی ایم ایف کو 2 قسطوں میں 52 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ 11 فروری کو 14 کروڑ ڈالر واپس کیئے جائیں گے جبکہ 26 فروری کو 38 کروڑ ڈالر سے قرضے کا بوجھ کم کیا جائے گا۔

پاکستان نے نومبر 2008 میں بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباو کے باعث آئی ایم ایف سے 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا۔ پاکستان اب تک 9 قسطوں میں عالمی مالیاتی ادارے کو 2 ارب 38 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کر چکا ہے۔