پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

women day

women day

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کو ہر فورم پر آزادی حاصل ہے دفاتراور دیگر مقامات پر انہیں ہراساں نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں جمہوری حکومت خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی ہے۔ ملک میں خواتین کے حقوق کیلئے قوانین کو مربوط بنایا گیا یہی وجہ ہے کہ خواتین ہر شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ آسکرایوارڈ حاصل کرکے شرمین عبیدچنائے نے پاکستانی خواتین کا سرفخر سے بلند کردیا۔

شیری رحمان نے عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سینتیس ہزار افراد نے جان کی قربانی دی۔ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں معاشی نقصان کا سامنا ہے اس کے باوجود پاکستان اس جنگ میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔