پاکستان سے معافی مانگی جائے، سابق امریکی جنرل

McCaffrey

McCaffrey

امریکی فوج کے سابق جنرل بیری مکے فری نے کہا ہے کہ نیٹو حملے پر پاکستان سے معافی مانگی جائے، سپلائی بند رہی توافغانستان آپریشن براہ راست متاثر ہوگا
سابق امریکی جنرل بیری مکے فری نے کہاکہ نیٹو فضائی حدود کی خلاف ورزی کی غلطی تسلیم کرے ۔۔۔ اور اس واقعہ پر پاکستان سے معافی مانگے۔۔۔ افغان آپریشن کی کامیابی کیلئے پاکستان کا تعاون لازمی ہے۔ پاکستان نے نیٹو کی سپلائی مستقل طور پر بند رکھی تو نوے روز میں نیٹو کا سامان ختم ہوجائے گا۔ جس سے افغان آپریشن جاری رکھنا ناممکن ہوجائے گا۔ سپلائی کے بغیر ڈیڑھ لاکھ نیٹو فوجیوں کا گزارہ مشکل ہوجائے گا۔
جنرل بیری نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو منانے کیلئے اگر اسے معاوضہ بھی ادا کرنا پڑے تو دینا چاہئے۔ مگر پاکستان سے نیٹو کی سپلائی ہرصورت بحال ہونی چاہئے۔ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔