پاکستان سے سیریز،آسٹریلیا کی ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان

australian cricket team

australian cricket team

آسٹریلیا (جیو ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا اٹھائیس اگست سے دس ستمبر تک تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلیں گے۔

مائیکل کلارک ون ڈے اور جارج بیلی ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈکیخلاف حالیہ سیریز میں شریک بریٹ لی ریٹائر ہوگئے ہیں اور پیٹر فوریسٹ کو ڈراپ کردیاگیا۔آل راونڈر گلین میکس ویل پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ایک روزہ میچز کیلئے ڈیوڈ وارنر نائب کپتان ہونگے۔

دیگر کھلاڑیوں میں جارج بیلی ڈین کرسچن،زیویئر ڈوہرٹی، کیلم فرگوسن،ڈیوڈ اور مائیک ہسی،مچل جونسن،گلین میکس ویل،کلنٹ مکائے، جیمز پٹینسن،اسٹیو اسمتھ،مچل اسٹارک اور میتھیو ویڈ شامل ہیں۔ ون ڈے میچز کے بعد کلارک،فرگوسن،پٹینسن، جونسن اوراسمتھ وطن لوٹ جائیں گے اور انکی جگہ شین واٹسن،پیٹ کمنز،بین ہلفن ہاس،بریڈ ہوج اور کیمرون وائٹ لیں گے۔