پاکستان سے پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح ہے: صدر زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

نیویارک(جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح اور میرے خاندان کا ذاتی مشن ہے، انشا اللہ جلد پاکستان پولیو سے پاک ملک ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی میزبانی میں’ پولیو سے پاک دنیا، آئندہ نسل سے ہمارا وعدہ’ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم بین الاقوامی سیاست کی وجہ سے کسی حد تک متاثر ہوئی۔

کانفرنس کے بعد بل اینڈ ملنڈا گیٹ فانڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔