پاکستان سے کسی نے اجمل کی میت مانگی تو حوالے کر دینگے،بھارتی وزیر داخلہ

Sushil Kumar

Sushil Kumar

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کا کہنا ہے ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کی میت لینے کے لئے ابھی تک پاکستان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، اگر کسی نے میت مانگی تو دے دیں گے۔

اجمل قصاب کو پونا جیل میں پھانسی دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوشیل کمار نے کہا کہ صدر پرناب مکھرجی نے آٹھ نومبر کو اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجمل قصاب کو اکیس نومبر کو پھانسی دینا طے تھی۔انہوں نے کہا اگر پاکستان میں کسی نے اجمل کی میت مانگی تو دے دیں گے۔