پاکستان میں سمندری لہروں سے بجلی بنانے کی پیشکش

 power project

power project

پاکستان(جیوڈیسک)ناروے پاکستان میں سمندری لہروں سے بجلی بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا جس کے لئے پلاننگ کمیشن کو ان کی مدد کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ناروے کے ایک وفد نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں بتایا گیا کہ اس سرمایہ کاری میں بجلی بنانے کی لاگت ہوا سے بجلی بنانے کے برابر ہے۔

وزیر خزانہ کو ایسی بجلی بنانے کے پلانٹس لگانے پر بریفنگ بھی دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ اس ٹیکنالوجی میں سمندری لہروں کو ٹربائن گھمانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو لگانے سے پہلے اس کے تمام ٹیسٹ پورے کرنے ہوں گے۔