پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کی جائے گی،امریکا

amrica

amrica

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب زدگان کی بھر پور مدد کی جائے گی۔افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفیر حسین حقانی سے ٹیلے فون پر رابطہ کیا اور پاکستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔مارک گراس مین کا کہناتھاکہ سیلاب زدگان کے لیے امریکا کا امدادی سامان چند دنوں میں پاکستان پہنچنا شروع ہو جائے گا۔