پاکستان میں ڈرون حملے بڑھائے جائیں گے، امریکا

drone attack

drone attack

امریکا (جیو ڈیسک)امریکا کے صدر براک اوبامہ نے سی آئی اے کو پاکستان میں ڈرون حملوں میں تیزی لانے کی اجازت دے دی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا کا خیال ہے کہ اس کے پاس کھونے کو اب کچھ نہیں۔ شکاگو کانفرنس کے بعد حالات میں تبدیلی آئی ہے۔

امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے ایک بیان میں کہا تھاکہ پاکستان میں دہشت گروں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ پاکستان کاموقف ہے اس قسم کے بیانات سے پاک امریکا تعلقات متاثر ہوں گے۔