پاکستان میں کھجور کی پیداوار ساڑھے پانچ لاکھ ٹن تک پہنچ گئی

dates

dates

پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوار ساڑھے پانچ لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے جس میں سے سالانہ چوبیس کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کی جارہی ہے ۔
ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں بہتر انتظامی خدمات اور دستیاب سہولیات کے باعث برآمدی کھجور کی رقم بیس کروڑ ڈالر سے بڑھ کر حالیہ ایک سال میں چوبیس کروڑ ڈالر تک جاپہنچی ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر برامدات کے لیے کھجور کی پیکنگ، پالشنگ، پراسیسنگ کے نظام کو بہتر بنالیا جائے تو کم از کم سو کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کا حصول یقینی بنایا جاسکتا ہے۔