پاکستان میں ہمارے تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری ہیں،نولینڈ

victoria nuland

victoria nuland

امریکی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی بریفنگ میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی طور پاکستان سے تعلقات نہیں بگاڑ رہا بلکہ امریکہ کے تمام منصوبے بغیر رکاوٹ جاری رہیں گے۔
میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم پاکستان سے تعلقات میں کسی بھی لابی کی مدد نہیں لے رہے اور ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہم بہتر سفارتی تعلقات کو استعمال کر رہے ہیں اور اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے جاری تمام منصوبے بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے اور ان میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ اسلام آباد کی جانب سے نہیں ہو رہی اور نہ ہی اس کے امکانات ہیں، وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ ہم شیری رحمن اور حنا ربانی کھر سے رابطے میں ہیں اور پر امید ہیں کہ یہ دونوں حضرات بہتر امریکی تعلقات کی مضبوطی میں معاون ثابت ہوں گے۔