پاکستان نے آخری گروپ میچ میں نیپال کو آؤٹ کلاس کر دیا

Pakistan Blind Cricket

Pakistan Blind Cricket

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ (جیوڈیسک) ور لڈ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں نیپال کو آؤٹ کلاس کردیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹکرا منگل کو انگلینڈ سے ہوگا۔ بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے مسلسل آٹھ میچز میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

آخری گروپ میچ میں قومی بلائنڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیپال کی ٹیم مقررہ اوورز میں نواسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میچ میں سات کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ جواب میں پاکستانی بیٹسمینوں نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے ہدف بغیر کسی نقصان کے پانچویں اوور میں حاصل کر لیا۔ مسعود جان ترپن رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ ، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور سری لنکا مد مقابل ہونگے۔