پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز جیت لی

pakistan vs Australia t20

pakistan vs Australia t20

پاکستان نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔ میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا گیا ۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو سپر اوور میں جیت کے لئے بارہ رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کے بیٹسمین پاکستان کے دئے گئے ہدف ایک سو باون رنز کا پہاڑ چڑھ گئے لیکن اس دوران انہوں نے آٹھ وکٹیں گنوا دیں تاہم اسکور برابر ہو نے کہ وجہ سے میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔ میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے سپر اوور کا طریقہ اختیار کیا گیا ۔ سپر اوور میں پاکستان نے پہلے اوور کرایا پا کستان کی جانب سے عمر گل نے بائو لنگ کا آغاز کیا۔