پاکستان نے افغان سرحد کے ساتھ ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا

pak afghan

pak afghan

پاکستان نے افغان سرحد کیساتھ جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نصب کر دیا ہے اب مہمند ایجنسی جیسی کارروائی کا فوری جواب دیا جا سکے گا۔
اسلام آباد میں ایک سیکیوریٹی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ قدم نیٹو حملہ میں 24پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب افغان سرحد پر ہمارا مکمل طور پر سازو سامان سے لیس فضائی دفاعی نظام موجود ہے، اس نظام میں کسی بھی طیارے کا سراغ لگانے اور پتہ لگانے کی صلاحیت ہے۔
یہ قدم تھا افغانستان سے ہونے والی مداخلت روکنے اور کسی مزید فضائی حملہ کا جواب دینے کے لئے اٹھایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں کسی طیارے یاہیلی کاپٹر کو فوری پتہ چلانے اور اسے گرانے کا نظام بھی بہتر بنایا گیا ہے۔