پاکستان نے انڈیا کو ہرا کر ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی جیت لی

Hockey india vs pakistan 2012

Hockey india vs pakistan 2012

دوحہ… ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سرپر سجالیا، انتہائی سنسنی خیز مقابلے بعد پاکستان نے بھارتی ٹیم کو بالاخر پچھاڑ ڈالا، اس میچ کے آخری لمحات میں بھارتی ٹیم ناراض ہوکر میدان سے باہر چلی گئی تھی تاہم آرگنائزرز اور ریفریز انھیں منا کر واپس لے آئے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان کو شکست ہوئی تھی تاہم اس مرتبہ پاکستانے پچھلے سال فائنل کی شکست کابدلہ لے لیاا حساب برابر کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اور محمد عمران نے دو دو گول کیے، جبکہ شفقت رسول نے ایک گول کیا۔ پہلے ہاف میں بھارت کو 1-2کی برتری حاصل تھی۔