پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

United Nations Security Council

United Nations Security Council

پاکستان نے اقوام متحدہ کی پندرہ رکنی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کے لیے سنھبال لی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر مسعود خان سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کا غیر مستقل رکن ہے اور اس نے سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمے داری روٹیشن پالیسی کی تحت اپنی باری انے پر اٹھائی ہے، اس پالیسی کے تحت صدارت کی مدت ایک ماہ یعنی یکم سے اکتیس جنوری تک کے لیے ہے۔

یاد رہے کہ پانچ مستقل اور دس غیر مستقل ارکان پر مشتمل سلامتی کونسل اقوامِ متحدہ کا سب سے طاقت ور ادارہ ہے جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے مسائل سے نمٹتا ہے، اس میں مستقل ارکان کو کسی بھی معاملے پر ویٹو کرنے کا حق حاصل ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں متعدد اہم عالمی اور علاقائی معاملات پر بریفنگز اور مشاورت شامل ہوتے ہیں۔

کونسل کے ایجنڈے کے مطابق اکیس جنوری کو ایک اہم ترین موضوع یعنی دنیا میں امن برقرار رکھنے میں اقوم متحدہ کے کردار کے تناظر میں ایک مباحثہ منعقد کیا جائیگا جس کا عنوان ہے اقوام متحدہ پیس کیپینگ، اے ملٹی نیشنل اپروچ

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کونسل کے ارکان سے خطاب بھی کریں گے ۔