پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل کر فتح حاصل کی ، ذکا اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے اچھا کھیل کر فتح حاصل کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹرز سلیم ملک اور باسط علی نے بھی پاکستان کی جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو میں پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح دلائی جبکہ اس جیت میں بولرز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے بہت اچھی اننگز کھیلی جبکہ بھارت کے چھوٹے ہدف کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ نے خود کو ٹی ٹوینٹی اسپشلسٹ ثابت کردیا۔ انھوں نے کہا کہ جڈیجا کو آخری اوور دینا مہندرا سنگھ دھونی کی بڑی غلطی تھی۔

باسط علی نے کہا کہ ہدف کم تھا اس لیے محمد حفیظ کو خود اوپننگ کرنی چاہیے تھی اور تین کھلاڑیوں کے جلد آوٹ ہونے کے بعد عمر اکمل کی جگہ شعیب ملک کو بھیجنا چاہیے تھا۔