پاکستان پر پابندیوں سے متعلق ابھی غور نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا

Victoria Nuland

Victoria Nuland

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبہ فی الوقت عملی صورت میں نہیں، پاکستان پر پابندیوں سے متعلق ابھی غور نہیں کیا جا سکتا۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے ایران گیس لائن معاہدے کے حوالے سے متعدد بار بات ہو چکی ہے، اسلام آباد کو بتا دیا ہے کہ ایران سے معاہدے پر امریکا کو اعتبار نہیں ہے۔

وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، اس حوالے سے اس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کسی اعلی امریکی شخصیت کے دورہ پاکستان کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان کے زمینی راستے سے نیٹو کو سپلائی کے لئے مذاکرات جاری رکھیں گے۔