پاکستان کا غوری میزائل کا کامیاب تجربہ

Ghauri Missile Successfully Tested

Ghauri Missile Successfully Tested

پاکستان نے حتف سیریز کے بیلسٹک میزائل حتف پانچ (غوری ) میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جوہری اور روائیتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا غوری میزائل 1300کلومیٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے، آرمی سٹریٹجک فورس کماند کے زیر اہتمام سٹریٹجک میزائل گروپ نے ایک فیلڈ ٹریننگ مشقوں کے دوران میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے آرمی سٹریٹجک فورس کمانڈ کی تیاریوں اور صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

مائع فیول کے حامل میزائل کے تجربے کانیشنل کمانڈ سینٹر میں جائزہ لیا گیا اور اس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اس تجربے سے پاکستان کی قومی سکیورٹی اور دفاعی صلاحیتیں مستحکم ہوئی ہیں ، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے غوری میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔