پاکستان کا پہلا مواصلاتی سیارہ آج اپنی سروسز کا آغاز کر دیگا

pakistan satellite

pakistan satellite

پاکستان کا پہلا جدید ترین مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ون آر آج سے اپنی سروسز کا آغاز کردے گا۔ بارہ اگست کو چین کے مواصلاتی مرکز چی یانگ سے لانچ کیا جانے والا پاک سیٹ ون آر نے مستقل مدار میں پہنچنے تک اپنے تمام مراحل پروگرام کے تحت طے کئے اور 38 ڈگری پر پہلے سے موجود پاک سیٹ ون کی جگہ پر سروسز فراہم کرنا شروع کر دیں۔
یہ مواصلاتی سیارہ آئندہ پندرہ سال تک ٹی وی نشریات، انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز کی جدید ترین سہولتیں فراہم کرے گا جس کے ذریعے پاکستان، جنوبی ایشیا، مشرقی افریقہ، وسطی ایشیا اور یورپ سے منسلک ہو جائے گا۔