پاکستان کرپٹ ترین ممالک میں 33 ویں نمبر پر آگیا

Transparency International

Transparency International

اسلام آباد(جیوڈیسک) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن کے حوالے سے دو ہزار بارہ کی رپورٹ جاری کر دی۔ گزشتہ برس بدعنوان ترین ملکوں میں پاکستان کانمبر بیالیسواں تھا جبکہ اس برس کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان تینتیسویں نمبر پر آگیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں پاکستان میں ساڑھے بارہ ہزار ارب روپے سے زائد کی بدعنوانی کی گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ایک سو اٹہہتر ممالک کے نام درج ہیں۔پاکستان ایک سو 139 انتالیسویں نمبر پر ہے۔ڈنمارک، فن لینڈ اور نیوزی لینڈ کرپشن سے پاک ہیں۔بھارت کا چورانوے جبکہ افغانستان، شمالی کوریا اور صومالیہ 174 ویں نمبر پر ہیں۔