پاکستان کرکٹ ٹیم کا تریبتی کیمپ میں ون ڈے پریکٹس میچ

Pakistan Cricket Practice Match

Pakistan Cricket Practice Match

دورہ بھارت کے لئے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ون ڈے پریکٹس میچ میں پاکستان بلیو نے پاکستان گرین کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر دو سو انچاس رنز بنائے۔ یونس خان نے چھیانوے، عمر اکمل نے چالیس اور اظہر علی نے پینتیس رنز کیے۔

جواب میں پاکستان بلیو نے مطلوبہ ہدف نو وکٹ پر آخری اوور میں پورا کیا۔ بابر اعظم ساٹھ ، شاہد آفریدی باون ، احمد شہزاد سینتالیس اور کامران اکمل نے 41 اکتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان گرین کی جانب سے سعید اجمل نے تین، محمد حفیظ اور یونس خان نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔