پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے پروگرام کا اعلان

Cricket Team

Cricket Team

پاکستان : (جیو ڈیسک) کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم مئی کے آخر میں دو ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے سری لنکا جائیگی۔ دورے کا آغاز یکم اور تین جون کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز سے ہو گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دو ہزار بارہ تیرہ کے مصروف سیزن کا آغاز سری لنکا کے دورے سے کریگی۔ سری لنکاکے دورے میں قومی ٹیم دوٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ کھیلے گی۔ دورے کا آغاز یکم اور تین جون کو ہمبن ٹوٹا میں کھیلے جانیوالے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچز سے ہو گا۔

ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز سات اور نو جون کو پالے کیل میں کھیلے جائیں گے۔ تیرہ، سولہ اور اٹھارہ جون کوون ڈے میچز پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہونگے۔ پہلا ٹیسٹ بائیس سے چھبیس جون تک گال اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ تیس جون سے چار جولائی تک دوسرا ٹیسٹ سنہالیز اسپورٹس کلب کولمبو میں ہو گا۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ آٹھ سے بارہ جولائی تک پالے کیل میں ہو گا۔