پاکستان کی امداد نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط

US Armed

US Armed

امریکا: (جیو ڈیسک) امریکی کانگریس کی آرمڈ سروسزکمیٹی نے پاکستان کی امداد نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط کرنے کے بل کی منظوری دیدی۔

کمیٹی سے منظوری کے بعد ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ ، آئندہ ہفتے کانگریس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔بل کے تحت آئندہ مالی سال امریکا کے دفاعی بجٹ کا تعین کیاجائیگا۔ بل کے مسودے میں کہا گیاہے کہ پاکستان کو خدمات اور اشیاء میں حاصل ترجیح حیثیت نیٹو سپلائی کی بحالی سے مشروط ہوگی۔

پاکستان کی فوجی اور سول امداد بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ اورآئی ای ڈیزکے خلاف اقدامات سے مشروط کی جائے گی۔