پاکستان کی توانائی کی ضروریات کیلئے تعاون کریں گے،امریکا

America

America

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قابل عمل اور پائیدار پاور سیکٹر کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سے آگاہ ہیں اور اس ضمن میں مدد فراہم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو مدد فراہم کی جارہی ہے۔ سیلاب اور بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کر رہے ہیں۔