پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکا کی خواہش کے مطابق بنتی ہے۔ منور حسن

munawar hassan

munawar hassan

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے نیٹو سپلائی بحال کی تو سڑکوں پر احتجاج کرینگے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کو ہر صورت روکا جائے گا انہوں نے مزیدکہا کہ پارلیمنٹ میں نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے بحث کا مقصد کراے میں اضافہ کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کا تعلق حاکم اور محکوم کی طرز پر ہے۔

انہوں نے نیٹو کو قبضہ مافیا سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکی خواہش کے مطابق بنتی ہے منور حسن کا کہنا تھاکہ عدلیہ نے عوام کو امید دلائی لیکن اس نتائج سامنے نہیں آئے۔